ایران میں گذشتہ چند دنوں سے جاری پُرتشدد مظاہروں میں ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جا رہی ہے۔ امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے کارکنوں کے خبر رساں ادارے ایچ آر اے این اے کے مطابق ایران میں ملک گیر احتجاج کے دوران 147 سکیورٹی اہلکاروں سمیت ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2571 تک پہنچ گئی ہے۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایرانی حکومت مظاہرین کو سزائے موت دیتی ہے تو امریکہ 'انتہائی سخت کارروائی' کرے گا۔
- تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے ناخون راتچاسیما میں ایک تعمیراتی کرین ٹرین پر گرنے سے کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
- گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ اگر ان کے عوام کو 'فی الفور' یہ کہا جائے کو وہ کسی مُلک کا انتخاب کریں تو وہ امریکہ کی بجائے ڈنمارک کو ترجیح دیں گے۔
- ٹرمپ کا ایران میں مظاہرین کو پیغام: ’احتجاج جاری رکھیں، مدد پہنچنے والی ہے‘
- کسی بھی امریکی کارروائی کے لیے تیار ہیں: ایرانی وزیر خارجہ
- ایران پر مزید پابندیاں جلد عائد کی جائیں گی: یورپی یونین
- یورپی یونین کی پابندیوں پر ایران کی جوابی اقدام کی دھمکی، جرمن چانسلر کے بیان پر سخت جواب
- ایران میں مظاہروں پر کریک ڈاؤن میں ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہ
ایران میں پُرتشدد مظاہروں کے دوران ہلاک ہونے والے سکیورٹی اہلکاروں کی اجتماعی نمازِ جنازہ