برف لی اور چھت پر جا کر پانی کی ٹینکی میں ڈال دی ۔۔ گرمی سے تنگ آ کر لڑکے نے گھر میں موجود ٹھنڈا پاؤڈر، برف سب پانی میں ڈال دیا اور پھر اسی میں ڈبکی لگا لی، دیکھیں مزاحیہ ویڈیو

image

جیسے جیسے گرمی کا پارہ بڑھ رہا ہے وہسے ہی شہریوں کے لیے مزید مشکلات بھی بڑھ رہی ہیں، لیکن جس طرح سردیوں میں لوگ بائیک پر کمبل اوڑھے نکل پڑتے ہیں بالکل ایسے ہی گرمیوں کا ٹوٹکا بھی نکال ہی لیا ہے۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

سوشل میڈیا پر گرمی سے متعلق ایک ویڈیو کافی وائرل ہے جس میں نوجوان گھر کی چھت پر موجود پانی کی نیلی ٹینکی کے پاس موجود ہے، اگرچہ یہ ایک میم ہے مگر میم کے ذریعے ایک نیا طریقہ کار بھی متعارف کرا دیا ہے۔

شدید گرمی سے تنگ نوجوان نے پہلے تو فریج میں موجود برف نکال کر ٹینکی میں ڈال دی، جو شاید امی نے مہمانوں کے لیے رکھی ہوگی، اور پھر گرمی پاؤڈر اور دیگر چیزیں بھی ٹینکی میں ڈال دی۔

یعنی نوجوان گرمی سے بچنے کے لیے ہر چیز کو کارآمد بنانا چاہتا تھا، اسی طرح پھر نوجوان نے ٹھنڈک کا احساس دلانے والا ثابن بھی ڈال دیا، یوں گرمی کے خلاف اثر رکھنے والی چیزوں کو ملا کر نوجوان نے پانی کی ٹینکی کو گرمی سے نجات کا ایک ذریعہ بنانے کی کوشش کی۔

آخر میں وہ نوجوان خود بھی شرٹ اتار کر پانی کی ٹینکی میں ڈبکی لگانے لگا۔ واضح رہے بھارت اور پاکستان میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US