ہڈیاں مضبوط کرے اور بالوں سے خشکی غائب ۔۔۔ فالسے کے 5 حیرت انگیز فوائد کون سے ہیں جس سے آپ لاعلم ہیں؟

image

کھلتے ہوئے جامنی رنگ کی گولی جیسا دکھنے والا پھل فالسہ گرمی کے موسم کی خاص سوغات ہے۔ اس رسیلے پھل کا ذائقہ کھٹا میٹحا ہوتا ہے۔ فالسہ نمک، کالی مرچ ڈال کر کھانے کا تو اپنا ہی مزا ہے مگر کچھ لوگوں کو اس کا شربت بھی خوب بھاتا ہے۔ آج ہم بات کریں گے فالسے کے فوائد پر کہ کس طرح یہ پھل آپ کو ذائقے کے ساتھ ساتھ صحت سے بھی نوازتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط کرتا ہے

چونکہ اس کے اندر وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے فالسے کا استعمال ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے

سانس کی بیماریاں اور فالسہ

فالسے کا جوس بنا کر پینا سانس کی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔ فالسے کے جوس میں اگر ادرک اور لیموں کا رس بھی ملا کر پیا جائے تو یہ نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ دمہ، سردی اور کھانسی میں بھی راحت پہنچاتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی چیز کے استعمال سے پہلے ایک بار ڈاکٹر

تھکاوٹ دور کرے اور خون کی کمی بھی

فالسے میں آئرن بھی بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے کھانے یا جوس بنا کر پینے سے جسم میں خون کی کمی دور ہوتی ہے، جسم کا پیلا پن کم ہوتا ہے اور ہر وقت نقاہت اور تھکاوٹ کی جگہ انسان خود کو ایکٹیو اور صحت مند محسوس کرتا ہے۔

مچھر کے کاٹنے اور مختلف خارش میں مفید

ایسی جلد جس پر دانے یا خارش کے مسائل ہوں یا چکنی جلد والے لوگ فالسے کا رس لگائیں تو خارش میں کمی آسکتی ہے۔ اس سے جلد صاف ہوتی ہے۔ فالسے کے رس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور جلد کو ٹھنڈک دینے والی تاثیر ہوتی ہے۔ اگر اس کا رس سر پر لگایا جائے تو بالوں کی خشکی کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ذیابیطس میں فائدہ مند

فالسے میں پایا جانے والے ہائیپوگلائسیمک انڈیکس اینٹی آکسیڈینٹ جسم کے قوت مدافعت کو بڑاھاتا ہے اور ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے مضر اثرات سے جسم کو محطفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

فالسے کے جوس کو 2 ماہ تک محفوظ رکھنے کا طریقہ

فالسے دھو کر رکھ دیں تاکہ ان کا سارا پانی نکل جائے اس کے بعد ایک دیگچی میں پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ فالسے پھول کر نرم ہوجائیں پھر اس کو پانی سمیت بلینڈ کر لیں۔ اب اس بلینڈ شدہ فالسے کو چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ کے چینی ڈال کر پکائیں۔ ایک چھوٹا چمچ سوڈیم بائی کاربونیٹ اور ایک چمچ کالا نمک ملائیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہو۔ پھر ایک خشک شیشے کی بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔ یہ شربت زیادہ سے زیاہ دو ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US