پلمبر رات کو بیسن میں نمک ڈالنے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟ اس طریقے کا انوکھا فائدہ جو کرے آپ کی بڑی مشکل آسان

image

برتن یا گوشت دھوتے ہوئے بار بار بیسن کا بھر جانا خواتین کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں۔ اکثر بیسن بھرجانے پر انھیں باقاعدہ پلمبر کی مدد ینی پڑتی ہے۔ البتہ مختلف غیر ملکی جریدوں میں اس مسئلے کے حوالے سے جب پلمبر کی رائے لی گئی تو انھوں نے کچھ ایسی ٹپس دیں جنھیں خواتین اپنا کر بہت آسانی سے اس مسئلے سے جان چھڑا سکتی ہیں۔

پلمبر نمک ڈالنے کا مشورہ کیوں دیتے ہیں؟

ایک پلمبر نے بیسن میں پانی بھرنے کے مسئلے کا حل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اگر روز رات کو سونے سے پہلے بیسن کی نالی میں ایک چمچ ڈال کر سوئیں اور صبح پانی بہا دیں تو اس سے نالی بھرنے کا مسئلہ ختم ہوسکتا ہے۔

نمک، بیکنگ سوڈا اور سرکہ

ایک جگہ یہ بھی کہا گیا کہ ایک کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا، ایک چمچ نمک کو ایک پیالی سرکہ میں ملا کر ڈالا جائے تو بند نالی بھی کھل جاتی ہے اور یہ تیزاب کی طرح پائپ کو جلاتا بھی نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US