ایک سال کے اندر پوتا چاہیئے نہیں تو 5 کروڑ دیں ۔۔ والد نے غصے میں آکر اپنے بیٹے اور بہو پر مقدمہ کردیا

image

بھارت سے روزانہ کی بنیاد پر ایسی خبریں سننے کو ملتی ہیں جن کو جاننے کے بعد کوئی بھی اپنا سر پکڑ کر بیٹھ جائے۔

ایک ایسا ہی عجیب و غریب واقعہ بھارت سے ایک مرتبہ پھر سننے میں آیا جب والدین نے اپنے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے عجیب مطالبہ کر دیا۔

بیٹے کے والدین نے مطالبہ کیا کہ وہ اور اس کی اہلیہ یا تو ایک سال کے اندر ایک پوتے کو پیدا کریں یا تقریباً 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری سنجیو اور سادھنا پرساد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے پائلٹ بیٹے کی پرورش، اچھی تعلیم اور ایک شاندار شادی کے لیے بہت پیسہ لگایا ہے۔

جس میں 65 ہزار ڈالر کا پائلٹ ٹریننگ کورس اور تھائی لینڈ کے فائیو اسٹار ہوٹل میں شادی کا انعقاد بھی شامل ہے۔

سنجیو نے بتایا کہ میرے بیٹے کی شادی کو 6 سال ہو گئے ہیں لیکن وہ ابھی تک بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے۔ کم از کم اگر ہمارے پاس وقت گزارنے کے لیے کوئی پوتا ہوتا تو ہمارا درد قابل برداشت ہو جائے گا اور ہمارا وقت اچھا گزر سکے گا۔

میاں بیوی نے اپنی درخواست میں کہا کہ "ہمیں اپنا گھر بنانے کے لیے قرض بھی لینا پڑا اور اب ہم کافی مالی مشکلات سے دو چار ہیں۔ ذہنی طور پر بھی ہم کافی پریشان ہیں کیونکہ ہم اکیلے رہ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow