گرمی دماغ پر ہی چڑھ گئی ۔۔ کراچی سی ویو پر نہانے آئے شہروں کی گاڑیاں ہی ڈوب گئیں، پھر کیا ہوا؟

image

گرمی کے بڑھتے ہی جہاں ملک بھر میں ساحلی علاقوں پر عوام کا رش بڑھ جاتا ہے وہیں لوگ منفرد طریقے بھی اپناتے ہیں جو کہ سب کی توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو چند ایسے ہی واقعات کے بارے میں بتائیں گے۔

کراچی کی گرمی میں عوام کا دماغ بھی کچھ ایسا گرم ہوتا ہے کہ پھر کوئی حد نہیں ہوتی ہے، لیکن کچھ منچلے ایسے ہوتے ہیں شاید گرمی جن کے دماغ پر چڑھ جاتی ہے۔

2017 میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں منچلا خود تو نہانے آیا ہی تھا مگر سی ویو پر اپنی گاڑی بھی لے آیا، کہتے ہیں کہ سمندر کسی کا دوست نہیں ہوتا، شاید اسی وجہ سے وہ گاڑی بھی جو سمندر لائی گئی تھی سمندر کی نظر ہو گئی۔

ہوا کچھ یوں کہ سمندر کے پانی میں شہری خود بھی نہا رہا تھا اور اپنی گاڑی کو بھی نہلا رہا تھا، مگر اچانک صورتحال کنٹرول سے باہر ہونے لگی جس پر شہری نے گاڑی کو بچانے کے لیے دیگر شہریوں کی مدد لی، گاڑی تو بچ گئی مگر سمندر کی طاقتور لہروں نے گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیے اور پانی نے گاڑی کو نقصان بھی پہنچایا۔

2016 میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا جب تپتی گرمی سے تنگ آ کر شہری گاڑیوں کو سی ویو لے آئے، ڈان کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس میں رہنے والی فیملی کو گاڑیاں ساحل سمندر پر لانا مہنگا پڑ گیا۔

ساحل سمندر پر نہاتے ہوئے شہریوں کو کیا سوجھی کہ ساحل پر ریس لگانا شروع کر دی، جس سے تیز سمندری لہروں میں گاڑیاں آپے سے باہر ہوئیں اور ڈوبنے لگیں۔

ریت میں پھسنے والی گاڑیاں سمندر کے پانی کے ساتھ سمندر کی نظر ہوتی جا رہی تھیں، ساتھ ہی ان کی حالت بھی خراب ہو رہی تھی۔ گاڑیوں کو 4 گھنٹے کی محنت کے بعد ٹریکٹر کی مدد سے نکالا گیا۔

2020 میں بھی شدید گرمی سے تنگ شہری نے گاڑی سمیت سی ویو کا وزٹ کیا، جہاں شہری کی گاڑی ریت میں پھسنے کے بعد سمندر کے پانی میں پھنس گئی۔

گاڑی کو تو ٹریکٹر کی مدد سے باہر نکال لیا گیا مگر شہری کے خلاف دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US