سوشل میڈیا پر صرف دل دہلا دینے والی، مزاحیہ یا میمز ویڈیوز ہی موجود نہیں ہیں بلکہ کچھ ویڈیوز دل پگھلا دینے والی بھی ہوتی ہیں۔
ہم یہاں بات کر رہے ہیں چھوٹے بچوں کی ویڈیوز کی جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوجاتی ہیں۔
ایک ایسی ہی ننھی بچی کی خوبصورت ویڈیو ہم آپ کو دکھانے والے ہیں جسے دیکھ کر آپ کو اس بچی پر پیار آنے لگے گا۔
ویڈیو کسی شخص نے حریم شریف میں بنائی ہے جہاں ایک معصوم بچی نے کبوتر کو اپنے ننھے ہاتھوں سے پکڑ لیا ہے جیسے ایک شکاری اپنے شکار کو دبوچ لیتا ہے۔
بچی نے سفید رنگ کا اسکارف بھی پہن رکھا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی نے کبوتر کو پروں سے پکڑ لیا ہے اور وہ اُڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
دیکھیئے ویڈیو۔