یہ پیدل چل کر گئے تھے ۔۔ عمران خان کی ایک اور فیملی سے ملاقات جو 8 دن تک مردان سے اسلام آباد تک پیدل چل کر گئے

image

عمران خان کل لکی مروت کے ایک بچے ابوبکر سے ملے تھے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور اب بھی اس کے چرچے ہو رہے ہیں۔ لیکن صرف ابو بکر ہی نہیں بلکہ عمران خان آج ایک اور فیملی سے ملے ہیں جو ان کے لئے 8 دن تک پیدل چل کر مردان سے اسلام آباد گئے اور جلسے میں شرکت کی۔

یہ باپ اپنے بچوں سمیت اسلام آباد کے جلسے میں شرکت کرنے کے لئے اپنے بیٹے اور 2 بیٹیوں کے ساتھ گیا تھا اور سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں تھیں۔ اب پی ٹی آئی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے کہ عمران خان نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے عمران خان زندہ پاد اور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے بھی لگائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts