میں آپ کو بہت پسند کرتا ہوں ۔۔ بلاول بھٹو کی اپنے معصوم مداح سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

image

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جس کی سیاست میں اب بچے بھی دلچسپی لینے لگے ہیں۔ ابھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک معصوم بچہ بلاول بھٹو صاحب سے مل رہا ہے۔

اس موقعے پر بچے کے جذبات بہت اچھے تھے، اپنے من پسند سیاستدان سے ملتے ہی بچے نے ان کو پھولوں کا ایک گلدستہ پیش کیا۔ جس پر پیلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بہت خوش ہوئے بچے کو اپنے ساتھ کھڑا کر لیا، ان کے سر پر شفقت سے ہاتھ پھیرا۔ اس کے بعد انہوں نے پوچھا کہ آپ کے پیارے سے بیٹے کی عمر کیا ہے جس پر جواب دیا گیا کہ ابھی یہ 7 سال کا ہے لیکن آپ سے بہت محبت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے بلاول بھٹو کی بچے کے ساتھ یہ ویڈیو خوب وائرل ہو گئی ہے اور اب تک سوشل میڈیا پر اسے 28 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں یہی نہیں بلکہ 5 پزار سے زائد لوگ اسے لائک بھی کر چکے ہیں ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts