میں اسپتال میں ہوں پر میرے بچے تیرے ساتھ ہیں ۔۔ بوڑھی ماں کا عمران خان کے لیے پیغام

image

عمران خان صاحب کی حکومت تو چلی گئی مگر ان کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی۔ یہی وجہ ہے کہ اب ایک شخص نے اسپتال سے اپنی والدہ کی ویہڈیو جاری کی ہے جس میں صاف دیکھا جا کستا ہے کہ اس کی والدہ کی طبعیت بہت زیادہ خراب ہے ناک میں نلکیاں بھی لگی ہوئی ہیں۔

مگر اس بوڑھی ماں جی کی جیسے ہی تھوڑی سی طبعیت سنبھلی ہے تو انہوں نے عمران خان کیلئے پیغام میں کہا ہے کہ بچے اپنی حفاظت کرنا تو ہمارے لیے اور اسلام کیلئے لڑ رہا ہے۔اس ماں جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اللہ پاک تجھے صحت دے، اپنی ماں صدقے اللہ پاک تمہیں کامیاب کرائے۔

اس کے علاوہ ان کا ویڈیو میں یہ بھی کہنا تھا کہ میں تو اسپتال میں لیکن میرے یہ بچے تیرے ساتھ کھرے ہیں ، بس ایک مرتبہ پھر یہی کہنا چاہیں گے کہ اپنی حفاظت کر۔ واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر انتہائی مقبول ہو رہی ہے جسے اب تک 50 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور 6 ہزار سے زائد لوگ اسے پسند بھی کر چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts