چینی اساتذہ اچانک پاکستان چھوڑ کر چلے گئے۔۔ ملک بھر میں اب چائینیز زبان کون پڑھائے گا؟

image

“ہمیں اچانک 2 بجے اطلاع ملی کہ چینی اساتذہ نے گاڑی منگوا لی ہے اور وہ اپنے وطن واپس جارہے ہیں“

یہ کہنا ہے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی کا جنھوں نے جنگ نیوز کو چائینز اساتذہ کے بنا کسی پیشگی اطلاع کے چین واپس جانے کے حوالے سے بتایا۔ ڈاکٹر سروش کا کہنا ہے کہ “ہمارا بہت بڑا نقصان ہوا ہے کیونکہ ڈھائی ہزار طلبہ چینی زبان پڑھ رہے تھے“

جامعہ کراچی میں چائینیز زبان سیکھنے والوں کی تعداد

جامعہ کراچی پاکستان کا پہلا ادارہ ہے جس نے چائینیز زبان میں بی ایس پروگرام بھی شروع یا تھا جس کے تحت 30 طلبہ چینی زبان کی تعلیم حاصل کررہے تھے اس کے علاوہ 80 طلباء نے چینی زبان کو اختیاری مضمون کے طور پر لیا ہوا تھا۔ اس کے علاوہ چائینیز کورس میں بھی 250 طلباء انرول تھے اب ان سب کا کیا ہوگا۔

جامعہ کراچی میں خودکش حملے کے بعد چینی اساتذہ کی وطن واپسی

کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے پاکستانی ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر الدین خان کے مطابق جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سے انسٹی ٹیوٹ میں چینی زبان کی تدریس معطل ہے جبکہ اتوار کو ملک بھر سے چینی اساتذہ وطن واپس چلے گئے ہیں۔

یہ معاملہ اب حکومت حل کرے گی

ڈائریکٹر کا مزید کہنا ہے کہ اب آن لائن کلاسز سے مدد لی جاسکتی ہے اس کے علاوہ وہ پاکستانی طلبہ جو چینی زبان سیکھ چکے ہیں ان سے بھی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں البتہ چینی اساتذہ کا معاملہ اب جامعات کے بجائے حکومتی اور سفارتی سطح پر ہی حل ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts