اب سڑک پر بھی کسی کو گرمی نہیں لگے گی ۔۔ شدید گرمی سے بچنے کا نیا طریقہ، دیکھیں

image

موسم گرما میں سب سے خطرناک چیز گرمی ہی ہوتی ہے جس سے بچنے کیلئے گھروں میں تو لوگ اے سی کا استعمال کر لیتے ہیں مگر کسی کام سے باہر نکلنا ہو تو اس کا کیا کریں مگر پاکستانی قوم نے اس کا بھی حل نکال لیا ہے، آئیے جانتے ہیں اس کے بارے میں۔

انسان کو بے حال کر دینے والی یہ گرمی سب سے زیادہ موٹرت سائیکل والوں نقصان پہنچاتی ہے لیکن اس کا حل یہ تلاش کیا گیا ہے کہ جب بھی آپ اکیلے یا پھر اپنے اہلخانہ کے ساتھ سفر کر رہے ہوں تو موٹر سائیکل پر ایک ٹھندے پانی کی بالٹی رکھ لیں اور وہ اپنے سر پر وقفے وفقے سے ڈالتے رہیں۔

ویسے سننے میں تو یہ بات آپ کو نہایت عجیب لگ رہی ہے لیکن ایسا سچ میں ہوا ہے سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک لڑکا اور لڑکی موٹر سائیکل پر سفر کر رہے ہیں اور یوں ہی بالٹی سے پانی اپنے سروں پر ڈال رہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہو رہی ہے اور اس کی مقبولیت کا ثبوت ہی یہی ہے کہ اسے اب تک 16 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts