چینی قافلے پر حملے کی کوشش ۔۔ خاتون خود کش بمبار گرفتار

image

کراچی یونیورسٹی میں چائینیز اساتذہ پر کیے گئے حملے کے زخم ابھی بھرے نہیں تھے، امن دشمنوں کی جانب سے ایک مرتبہ پھر چین کے باشندوں کو نشانہ بنانہ کی کوشش کی گئی تاہم حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ہوا کچھ یوں کہ تربت میں سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ہوشاب میں آپریشن کیا جس کے دوران خودکش بمبار کو گرفتار کیا گیا۔

آپریشن کے دوران ان کےپاس سے ڈیٹو نیٹر اور دھماکا خیز مواد سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا۔یہاں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس خاتون کو بھی سی پیک روٹ پر چینی قافلے پر حملے کیلئے تیار کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اس خاتون کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے مجید بریگیڈ سے ہے، گرفتار خاتون کا تعلق اسی گروپ سے ہے جس نے کراچی یونیورسٹی میں خودکش حملہ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts