کراچی میں ہونے والے نویں جماعت کا ہونے والا پہلا پرچہ آؤٹ ہو گیا ہے۔ سماء نیوز کے مطابق نویں جماعت میں کمپیوٹر سائنس کے مضمون کا ہونے والا پرچہ امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 کے لاگو ہونے اور موبائل فونز ساتھ لانے پر پابندی کے باوجود آؤٹ ہوچکا ہے۔
کراچی کے علاوہ نواب شاہ میں بھی پرچہ آؤٹ
واضح رہے کہ پرچہ آؤٹ ہونے کی یہ اطلاع صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ نواب شاہ میں بھی نویں جمایت کا اردو اور سندھی کا پرچہ آؤٹ ہو کر واٹس ایپ پر وائرل ہوچکا ہے۔
طلبہ اور اساتذاہ کے فون لانے پر پابندی
سندھ بھر میں ایس ایس سی بورڈ کے امتحانات کا آج پہلا دن ہے جس کے تحت چئیرمین میٹرک بورڈ بھی نویں، دسویں جماعت کے امتحانی مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔ امتحانات میں 7 لاکھ 69 ہزار 979 طلبہ شرکت کر رہے ہیں جبکہ سندھ بھر میں قائم 1312 امتحانی مراکز میں 112 ویجی لینس ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں اور طلبہ کو نقل سے روکنے کے لئے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سخت سیکیورٹی کے علاوہ طلبہ اور اساتذہ کے موبائل فونز لانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔