اللہ اپنے گھر بلاتے وقت امیری غریبی نہیں دیکھتا ۔۔ گھانا کے غریب بابا جی کی حج پر جانے کی خواہش ڈرون کیمرے نے کیسے پوری کر دی؟

image

ہم مسلمانوں کو اس بات پر ہمیشہ فخر رہا ہے کہ اسلام ہی ایک ایسا مذہب ہے جس میں امیری غریبی نہیں دیکھی جاتی، اللہ پاک کے ہاں سب برابر ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج کل ایک واقعہ پوری دنیا کے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

یہ قصہ کچھ یوں ہے کہ ملک گھانا کے ایک انتہائی غریب بابا جی اپنے شہر سے دور رہتے تھے اور ایک دن ترک نیوز ایجنسی کا ایک ڈرون کیمرہ ان کے گھر کے پاس گر گیا۔

جسے انہوں نے اٹھا لیا اور جب ترکی نیوز ایجنسی کے لوگ اسے ڈھونڈھتے ہوئے یہاں آئے تو دیکھا کہ انہوں نے ڈرون کیمرہ اپنے ہاتھ میں پکڑا ہوا ہے۔ اسی وقت بابا جی نے ان سے مذاق میں کہا کہ کیا آپ کے پاس ایسا بڑے سائز کا ہے جو مجھے حج پر لے جا سکے؟ ان کی باتیں سننے کے بعد جب صحافی نے ان کی کہانی شائع کر دی۔

یوں یہ بات حکام بالا تک پہنچی تو ترک حکومت نے اس بابا جی کی خواہش فوری پوری کر دی اور اسے اپنی حکومت کے خرچے پر حج پر بھیج دیا۔ جس کا منہ بولتا ثبوت یہ دوسری تصویر ہے جس میں بابا جی خوشی سے حج کے مناسک ادا کرتے ہوئے ہاتھ ہلا رہے ہیں۔ اس واقعہ سے ہم یہ بات تو کہہ سکتے ہیں کہ ایک چھوٹا سا ڈرون ان کے حج کرنے کا زریعہ بنا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow