بیٹا باپ کو چھوڑنے پر تیار نہ تھا۔۔ کیپٹن بلال کی شہادت سے پہلے بیٹے کے ساتھ جذباتی ویڈیو وائرل جس نے دیکھنے والوں کو بھی افسردہ کردیا

image

جب ایک فوجی اپنے وطن کے لئے لڑتا ہے تو اس وقت اس کے لئے صرف اس کا وطن ہی عزیز ہوتا ہے جس کی حرمت کی خاطر اسے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنا بہت معمولی بات محسوس ہوتی ہے۔ لیکن اس فوجی کی جان اس کے عزیزوں کے لئے کتنی انمول ہوتی ہے یہ شاید عام شہری نہیں جان سکتے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر کیپٹن بلال شہید کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ شہادت سے پہلے اپنے خاندان سے آخری ملاقات کے لئے گھر گئے تو ان کا ننھا بیٹا ان سے لپٹ گیا اور پھر باپ کے گلے لگ کر کھیلتا رہا۔ ویڈیو دیکھیے

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ننھا بچہ اپنے والد کے گلے لگا ہوا ہے یہاں تک کہ کیپٹن بلال کئی بار اسے نیچے اتارنے کی کوشش کرتے ہیں مگر شاید قدرت نے اس بچے کو آنے والے دنوں سے باخبر کردیا تھا کہ یہ اس کے والد کے ساتھ اس کی آخری ملاقات ہے جو وہ والد سے دور ہونے پر تیار ہی نہیں ہوا۔ یہاں تک کہ شہید کیپٹن بلال نے بھی بیٹے کو گلے سے لگا لیا۔ نے شک جو فوجی وطن پر اپنی جان قربان کرتا ہے ملک کا ہر شہری اس کے خاندان کا مقروض ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts