مشہور کو پیما علی رضا سدپارہ شدید زخمی ہو گئے ہیں، تفصیلات کے مطابق یہ اپنی تربیتی مشق پر تھے جہاں یہ گرے اور زخمی ہو گئے۔ ریجنل ہیڈ کوارٹر اسپتال اسکردو کے ارتھو پیڈیک سرجن ڈاکٹر ناصر کہتے ہیں کہ علی رضا سدپارہ کی ریڑھ کی ہڈی پر گہری چوٹ لگی ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کا آپریشن کریں گے۔
واضح رہے کہ کو پیما علی رضا سد پارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیوں کو 17 مرتبہ سر کر رکھا ہے۔