میاں چنوں بائی پاس اقبال نگر بوٹا فلور ملز کے قریب ون ویلنگ کرنے والے 2 لڑکے بے قابو ہو کر تیز رفتار ٹرالر کی زد میں آ گئے۔ دونوں نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں ریسکیو 1122 نے میاں چنوں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔
موٹرسائیکل ایک سستی سواری ضرور ہے مگر اس کا استعمال احتیاط کے ساتھ کرنا ہی بہتر ہے۔ وہ نوجوان جو ون ویلنگ جیسے خطرناک شوق کو آزماتے ہیں ان کی زندگی خطرات سے دوچار رہتی ہے۔ یہ کوئی پہلا مواقعہ نہیں ہے کہ ون ویلنگ سے نوجوان جان سے گئے بلکہ آج کل ایسے واقعات میں زیادتی دیکھی جا رہی ہے۔
میاں چنوں ٹریفک پولیس کے مطابق آج کل شہر بھر میں ایسے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے جو ون ویلنگ کر رہے ہیں۔ بہت جلد اس معاملے میں کوئی خاطرخواہ بہتری دیکھنے میں آئے گی۔