عمران خان چونکہ سیاست سے پہلے بھی کرکٹ کی وجہ سے کافی انٹرویوز دے چکے ہیں اس لئے انھیں پروگرامز میں لائٹنگ کی اہمیت کا اچھی طرح اندازہ ہے شاید یہی وجہ ہے کہ گزشتہ روز کوہاٹ میں ہونے والے جلسے میں روشنی کا صحیح نظام نہ ہونے پر عمران خان، شہریار آفریدی پر سب کے سامنے ہی برس پڑے۔ ویڈیو دیکھیے
آدھا اسٹیڈیم تو نظر ہی نہیں آرہا
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جلسہ اگرچہ عالی شان تھا اور لوگ بھی بڑی تعداد میں موجود تھے لیکن روشنی کا نظام واقعی اچھا نہ ہونے کی وجہ سے کچھ بھی صحیح طرح نظر نہیں آرہا تھا۔ جلسے کے دوران عمران خان، شہریار آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے اظہار افسوس کرتے ہیں کہ “اتنا بڑا اسٹیڈیم بھرا ہوا ہے لیکن آدھا اسٹیڈیم نظر ہی نہیں آرہا کیونکہ لائٹنگ صحیح نہیں ہے، شہریار آفریدی کا انتظام اتنا کمزور تھا، شہریار آئیندہ انتظام کسی اور کو دینا“
لائٹنگ پر نو کمپرومائز
واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی سابق وزیرِ اعظم، اداکار شان کو انٹرویو کے دوران خراب لائٹنگ پر سخت سست سنا چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں عمران خان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں انھیں شان کی لائٹنگ کے حوالے سے اظہار افسوس کرتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔