سونے کے برتن میں کھانا کھانے والی خاتون اب کچرے سے بچوں کیلئے کھانا لے کر جاتی ہے .. ان کے حالات اتنے خراب کیسے ہوئے؟ باہمت خاتون بتاتے ہوئے

image

شادی سے پہلے عورت کی زندگی میں باپ یا بھائی کا سایہ ہونا اور شادی کے بعد شوہر کا ساتھ ہونا سب سے زیادہ ضروری ہے۔ کوئی بھی عورت ان لوگوں کے بغیر مکمل نہیں کہلاتی۔ ظاہر ہے مرد کا کام کفالت کرنا اور عورت کا ذمہ داری سے گھر کی ذمہ داری سنبھالنا ہے۔ یہ پاکستانی معاشرے میں 80 فیصد گھرانوں کی حقیقت ہے۔

ایسی ہی ایک خاتون فوزیہ ہیں، جن کے 8 بہنیں ہیں اور ایک بھائی تھا مگر بھائی کا انتقال ہوگیا اور جس دن بھائی کا چالیسواں تھا اس دن باپ بھی فوت ہوگیا۔ فوزیہ شادی شدہ تھیں اور اپنے شوہرکے ساتھ ملائیشیا میں رہتی تھیں۔ مگر بھائی کے انتقال کے بعد پاکستان آگئیں اور پھر بچوں کے ساتھ یہیں رہیں۔ کچھ وقت بعد ان کے شوہرنے دوسری شادی کرلی۔ فوزیہ بتاتی ہیں کہ:

میرے شوہر نے یہ کہہ کر مجھے چھوڑ دیا کہ تم ان پڑھ ہو، جبکہ ہماری شادی جب ہوئی تو وہ جانتا تھا کہ میں پڑھی لکھی نہیں ہوں۔ وہ میری ہر بات مانتا تھا، مجھے بہت محبت سے رکھتا تھا، سونے کے برتنوں میں نوالے کھائے ایک بہتر ازدواجی زندگی گزر رہی تھی مگر کب کیوں اور کیسے اس نے دوسری شادی کرلی یہ مجھے آج تک سمجھ نہ آسکا۔

حالات اتنے خراب ہوگئے کہ میں اپنا اور بچوں کا گزارہ بھی نہ کرسکی۔ راتوں کو پلاسٹک کی بوتلیں جمع کرتی اور صبح بیچ کر پیسوں سے گھر کا خرچہ کرتی۔ پھر ایک دن اتنے حالات خراب ہوئے کہ بچوں کو زہر کھلانے کا سوچا۔ بازار سے آٹا لیا اور نیلا تھوتھا۔ پھر روٹی بنائی اور سوچا کہ اب میں یہ بچوں کو بھی کھلا دوں گی کیونکہ گھر کے حالات بد سے بدتر ہوگئے تھے۔

لیکن ہمت سے کام لیا اور پھر شیطانی وسوسوں کو چھوڑ دیا۔ گھروں میں کام کرنے لگی اور یوں پیسے جمع کرکے ایک بائیک خریدی۔ اس پر بیٹھ کر بچوں کو اسکول چھوڑنا اور لینا شروع کیا۔ یہاں سے میری آمدنی شروع ہوئی۔ پھر ایک دن شوہرنے فون کرکے کہا کہ میں تمہارے پاس واپس آرہا ہوں۔ 7 دن بعد اس کی لاش واپس آئی۔

مشکل سے وقت گزارا لیکن پھر موٹرسائیکل کے پیچھے رکشہ بنوانے کا انتظام کیا اور اب میرا اپنے بچوں کے ساتھ انہیں چند پیسوں سے گزارا ہو رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts