ایک دن اپنی سہیلی کے بغیر نہیں گزار سکتی ۔۔ یہ عورت کون ہے جس نے خود اپنے شوہر کی دوسری شادی کروائی؟

image

دوستی میں انسان دوسرے دوست کیلئے بڑی سے بڑی تکلیف برداشت کر جاتا ہے مگر ایک ایسی پاکستانی خاتون بھی موجود ہے جو اپنی ہی دوست کو خاوند کی دوسری بیوی بنا کر گھر لے آئی۔

یہ واقعہ لاہور شہر میں بسنے والی حاجرہ اور عائشہ نامی لڑکیوں کا ہے جو اسکول کے زمانے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ صرف اسکول ہی نہیں کالج ، یونیورسٹی سب کچھ ایک ساتھ پڑھا اور انہیں کسی اور دوست کی ضرورت نہیں پڑی مگر جب حاجرہ کی شادی ہو گئی تو اس سے اپنی دوست کے بنا رہا نہیں جاتا تھا پھر اس نے کچھ دن سوچ بچار کر کے شوہر سے کہا کہ آپ میری سہیلی سے شادی کر لیں۔

پہلے تو میرے شوہر زین ہچکچائے لیکن کچھ دیر بعد مان گئے جس پر میں بہت خوش ہوئی اور رہی بات دوست کی تو ہم اتنے اچھے دوست ہیں تو وہ بھی باآسانی میری بات مان گئی یوں ہماری شادی ہو گئی۔ یہاں آپ سب سوچ رہے ہوں گے کہ یہ اتنی اچھی بیوی جو خود ہی اپنے خاوند کی شادی کروا رہی ہے، یہ پہلی مرتبہ اپنے شوہر سے کیسے ملی اور کہاں ملی ہو گی؟

تو اس کا جواب یہ ہے کہ پڑھائی مکمل کرنے کے بعد روزگار کی تلاش میں جب حاجرہ اور عائشہ ای کامرس کی تربیت حاصل کرنے ایک ادارے میں گئیں تو وہاں ان کی ملاقات زین سے ہوئی۔ یوں کچھ عرصے میں انہیں محبت ہو گئی جس کے بعد حاجرہ نے زین سے شادی کر لی۔ اپنی نوعیت کا یہ منفرد رشتہ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیسا چل رہا ہوگا؟ تو یہ رشتہ بہت ہی اچھا چل رہا ہے ان تینوں کے درمیان کوئی لڑائی جھگڑا نہیں ہوتا۔

آخر میں آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ اب یہ تینوں مل کر پاکستانی 10 لاکھ روپے انٹرنیٹ کے زریعے کاروبار کر کے حاصل کر رہے ہیں اور ایک انتہائی اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس خبر سے متعلقہ معلومات سید باسط علی ویب ٹی وی سے اخذ کی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts