دنیا بھر کے مسلمان حج یا عمرہ کے لئے جاتے ہیں تو واپسی میں آبِ زم زم کا تحفہ اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے لئے ضرور لے کر آتے ہیں البتہ سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے جاری کردہ نئے اعلامیے کے مطابق اب سامان کے اندر آبِ زم زم لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
خلاف ورزی کرنے والی ائیر لائنز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ائیر لائنز اس ہدایت پر عمل کرنے کی سختی سے پابند ہوں گی اس کے علاوہ سعودی عملے کو بھی اس بات کی سخت ہدایت دی گئی ہے کہ کسی بھی ملک کے مسافروں کے سامان میں آبِ زم زم کی بوتل موجود نہ ہو۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ جو ائیر لائنز اس ہدایت پر عمل نہیں کریں گی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔