میک اپ کے سامان اور گاڑیوں پر بھی پابندی۔۔ وزیراعظم نے اور کن چیزوں پر پابندی کا اعلان کردیا؟

image

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے لگژری اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ڈالر کے ریٹ میں اضافے کے بعد کیا گیا ہے، غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی کی وجہ سے روپے کی قدر میں مزید کمی نہیں ہوگی۔

ان عائد شدہ پابندی والی اشیاء میں لگژری گاڑیاں، کاسمیٹکس آئٹم اور دیگر غیر ضروری سامانِ تعیش شامل ہے یہ پابندی امپورٹ ایکسپورٹ بل میں فرق کی وجہ سے عائد کی گئی ہے۔ پابندی پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts