سر کٹا مینڈک کھانے کی پلیٹ سے باہر آگیا۔۔ ریسٹورنٹ میں پیش آیا ایسا واقعہ جس نے لوگوں کی چیخیں نکال دیں

image

چین میں کیکڑے اور مینڈک کھانا عام رواج ہے لیکن انھیں ابال یا پکا کر کھایا جاتا ہے البتہ حال ہی میں چینی ریستوراں میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس نے نہ صرف کھانا کھانے آئے لوگوں کی چینخیں نکال دیں بلکہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا۔

سر کٹا مینڈک چھلانگ لگا کر ٹیبل پر آگیا

چینی ریستوراں میں آئے ایک گاہک نے کالی مرچ اور مصالحے میں تلا ہوا مینڈک لانے کا آرڈر دیا اور جب وہ ڈش سامنے آئی تو گاہک یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا کہ ڈش میں موجود مینڈک ہل جل رہا ہے اور اتنی دیر میں وہ کچھ سمجھ پاتا مینڈک ڈش سے کود کر ٹیبل پر آگیا اور اچھلتا ہوا باہر نکل گیا۔

تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

گاہک سر کٹے مینڈک کو اچھلتا ہوا دیکھ کر خوفزدہ ہوگیا بلکہ ریستوراں میں آئے تمام ہی لوگ ڈر گئے جس کے بعد واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow