میرا خواب تھا کہ میں اپنی موٹرسائیکل پر عمرہ ادا کرنے جاؤں ۔۔ 50 دنوں میں بائیک پر سفر کرکے عمرہ کرنے والا خوش نصیب پاکستانی

image

حج اور عمرہ کرنا ہر مسلمان کی دلی خواہش ہوتی ہے کہ ایک مرتبہ اللہ کے گھر کا طواف ضرور کریں۔ کچھ لوگ اس خواہش کی تکمیل کے لئے حج کی درخواستیں دیتے ہیں اور کچھ قرعہ اندازی کا انتظار کرتے ہیں۔ لیکن کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو حج و عمرے کا سفر موٹرسائیکل پر یا اپنی سائیکل پر اور کچھ عظیم لوگ پیدل چل کر بھی یہ سفر طے کرتے ہیں۔

ایسا ہی ایک پاکستانی بائیکر اور بلاگر ابرار حسن ہیں جنہوں نے 9 فروری کو ننکانہ صاحب سے اپنی بائیک پر عمرے کا سفر شروع کیا اور پورے 50 دن کے بعد یہ عمرہ کرنے اللہ کے گھر پہنچ گئے۔ انہوں نے پہلی افطاری اللہ کے گھر میں کی جس پر وہ خود بہت خوش ہیں۔

العریبیہ نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ: '' میرا بچپن سے خواب تھا کہ میں بائیک پر اللہ کے گھر جاؤں اور میرا یہ خواب پورا ہوگیا۔ آج میں خود کو بہت خوش نصیب محسوس کر رہا ہوں۔ میں نے 80 ممالک کا سفر کیا جن میں سے 13 ممالک بائیک پر سفر طے کیا ہے اور میں بحفاظت ہوں۔ ''

میں نے اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو عرب کے لوگوں نے مجھے خوب ویلکم کیا اور میری آؤ بھگت کی۔ مجھے یہاں لوگ مفت میں بھی چیزیں دے دیتے ہیں اور میرے ساتھ مل بانٹ کر رہتے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں اب یہاں سے مصر اور دیگر ممالک بھی بائیک پر جاؤں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow