مقبوضہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک پر بھارت کی جانب سے لگائے گئے دہشت گردی فنڈنگ کیس کا فیصلہ آگیا ہے جس کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کشمیر میں دہشت گرد فنڈنگ اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو خود قبول کر چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یاسین ملک نے دہلی کی خصوصی عدالت این آئی اے میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت تمام الزامات کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد عدالت 19 مئی تک ملتوی کردی گئی تھی اور آج بھارتی عدالت کی جانب سے ان کے مجرم قرار دیے جانے کے بعد سزا کا فیصلہ عدالت 25 مئی کو کرے گی۔