خانہ کعبہ کا دروازہ کھلا تو سب کی سانسیں تھم گئی ۔۔ خانہ کعبہ میں عمرہ زائرین کے ساتھ کیا منظر پیش آیا؟ ویڈیو مناظر

image

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور منفرد معلومات موجود ہوتی ہیں، جو کہ سب کو حیرت میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

خانہ کعبہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں عمرہ کرتے زائرین کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ خانہ کعبہ میں ویڈیو بنا رہے ہیں۔

عام طور پر خانہ کعبہ میں جب کبھی غیر معمولی مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں تو مسلمانوں کا ایمان تازہ ضرور ہو جاتا ہے، ایسا ہی کچھ اس ویڈیو میں دیکھنے کو ملا ہے۔

جب عمرہ زائرین طواف کر رہے تھے کہ عین اسی وقت خانہ کعبہ میں اذان کی آواز گونجنے لگی، انتہائی خوبصورت آواز میں اذان کو سُن کر عمرہ زائرین کی آنکھوں میں آنسو اور دل ایک ایسے خوف میں مبتلا ہو گیا تھا جو کہ بیان کرنے سے قاصر ہے۔

سوشل میڈیا پر اپلوڈ پوسٹ میں لکھا گیا تھا کہ خاہ کعبہ میں دو رکعات بھی ادا کی گئیں اور اذان کی آواز بھی آ رہی تھی لیکن کون پڑھ رہا تھا یہ کسی کو معلوم ہی نہیں، حکام نے خانہ کعبہ کے اندر بھی دیکھا لیکن اندر کوئی موجود نہیں تھا۔

جبکہ پوسٹ میں کہا جا رہا ہے کہ مبینہ طور پر جنات یا فرشتوں کی جانب سے عبادت کی جا رہی تھی، ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہے لیکن اس حوالے سے سعودی حکام کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US