شہباز شریف کی حکومت آئے ابھی کچھ وقت ہی ہوا ہے اور انہیں بہت سے مسائل پیش آ رہے ہیں انہیں حالات میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو حکومت میں رہنا چاہیے یا پھر حکومت ہی چھوڑ دینی چاہیے۔ یہی نہیں بلکہ یہ بھی کہہ ڈالا کہ شہباز شریف حکومت چھوڑ دے گا لیکن عوام کو مشکل میں نہیں ڈالے گا اور میرے خیال میں تو ایسی حکومت چھوڑ دینی چاہیے۔
اس کے علاوہ انہوں نے جلسے میں حکومت چھوڑنے کی ہی بات نہیں کی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف کے دلی جذبات سے بھی عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر روپے پیٹرول بھی بڑھانا پڑتا ہے تو دل پر قیامت گزرتی ہے۔
ساتھ ہی ساتھ عمران خان کو ان کی حکومت کا دور بھی یاد کروایا کہ انہوں نے اپنی حکومت میں سب کچھ تباہ کر دیا، اب کہتا ہے کہ 4 ہفتے میں شہباز شریف نے کیا کیا؟ساڑھے تین سال میں معیشت تباہ ہو کر وینٹی لیٹر پر چلی گئی ہے۔