عمران خان ایک غیرت مند لیڈر ہے اسے اکیلا نہیں چھوڑ سکتا۔۔ دونوں ٹانگوں سے معذور شخص عمران خان کی حفاظت کے لئے بنی گالہ پہنچ گیا

image

یہ کہنا ہے دونوں ٹانگوں سے معذور، سوات سے تعلق رکھنے والے محمد طارق کا جو بیساکھیوں کے سہارے عمران خان کی حفاظت کرنے ان کی رہائش بنی گالہ پہنچے ہوئے ہیں۔ بنی گالہ میں اس وقت تحریک انصاف اور عمران خان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد کیمپس اور خیمے لگا کر اپنے لیڈر کی حفاظت کے لئے بنی گالہ پہنچی ہوئی ہے جن میں بوڑھے اور بچوں کے ساتھ دونوں ٹانگوں سے محروم محمد طارق بھی شامل ہیں۔

عمران خان کے لئے آیا ہوں آرام نہیں کرسکتا

اتنی تکلیف کے باوجود بجائے آرام کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد طارق نے سیاست ڈاٹ پی کے کے صحافی کو بتایا کہ وہ آرام نہیں کرسکتے کیوں کہ ان کا لیڈر جو اپنے لوگوں کے لئے اتنا کچھ کر رہا ہے وہ اسے صرف اپنے آرام کی خاطر تنہا نہیں کر سکتے۔ بس ان کی صرف یہ خواہش ہے کہ انھیں عمران خان سے ملنا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا یہ پیغام عمران خان تک پہنچایا جائے۔

محمد طارق نے عمران خان کے لئے ایک نظم بھی لکھی ہے جس کے کچھ اشعار انھوں نے سنائے

کیا عالی شان ہے عمران خان جو لیڈر ہمارا ہے

اس نے زمانے کے خداؤں کو للکارا ہے

یہ مسیحا ہے، یہ رہبر ہے سب انسانوں کا

یہی امید ہے اس وقت کے مسلمانوں کا

اسے اللہ نے ہمارے لئے اتارا ہے

اس نے زمانے کے خداؤں کو للکارا ہے

پٹھان غیرت پر جان دیتے ہیں

محمد طارق کا کہنا ہے کہ انھیں عمران خان کی جو بات سب سے زیادہ پسند ہے وہ یہ ہے کہ وہ ایک غیرت مند لیڈر ہیں۔ کبھی اپنی قوم کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑتے اور پٹھان غیرت پر جان دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts