بھاری بھرکم ٹرک کھینچا، جسم کے ساتھ ٹائر باندھ کر بھاگا ۔۔ تیز گیند کے بازی کیسے سیکھی شعیب اختر بتاتے ہوئے؟

image

کرکٹ ایک ایسا کھیل ہے جسے کے متوالے دنیا کے کونے کونے میں موجود ہیں اور کر کسی کو ایک کھلاڑی ضرور پسند ہوتا ہے اب وہ چاہے بیٹسمین ہو یا پھر باؤلر۔ بالکل اسی طرح شعیب اختر جن کے سامنے کھیلنے سے بہت سے کھلاڑی ڈرتے تھے لیکن اب انہوں نے اپنی تیز ترین گیند بازی کا راز سب کو بتا دیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کے اسٹار کا کہنا تھا کہ ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں 160 کی رفتار سے گیند کروں جبکہ 158 کی رفتار سے تو پہلے ہی گیند بازی کرتا تھا لیکن جب 160 کی اسپیڈ سے گیند کروانے میں مشکل پیش آئی تو میں نے جسم سے کیساتھ ٹائر باندھ کر کھینچنا شروع کر دیا۔

اسلام آباد میں رات کے وقت ایک چھوٹی گاڑی کھینچنا شروع کر دی یہی نہیں جب یہ تیاری بھی کم پڑنے لگی تو میں نے ٹرک کو 5 میل کھینچ کر لے جانے کی کوشش شروع کر دی ۔ اور پھر وزرش کرتے وقت اپنے ڈمبل کا وزن دگنا کر دیا تھا۔

دوران انٹرویو مزید یہ کہا کہ 22 یارڈ کی پچھ کی بجائے 26 یارڈ کی پچ پر بولنگ کروانا شروع کر دی ، اس عمل سے ہوا یہ کہ میری 22 یارڈ کی پچھ پر بولنگ کی اسپیڈ بڑھ گئی۔

اپنی تباہ کن باؤلنگ کا ایک یادگار قصہ سناتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس کا کہنا تھا کہ 2003 کے ورلڈکپ میں ساتھی کرکٹرز نے مجھ سے کہا کہ تم بہت تیز گیند کروا رہے ہو ،کھلاری کو زخمی نہیں کر دینا۔ جس پر میں نے کہا کہ میں اس 2003 کے ورلڈ کپ میں تیز ترین باؤلنگ کا ریکارڈ توڑ دوں گا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ کی جانب سے شعیب اختر کے باؤلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان کا یہ بیان سامنے آیا کہ کس طرح انہوں نے سخت محنت کر کے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین باؤلنگ کا اعزاز اپنے نام کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts