امپورٹڈ اشیاء پر پابندی سے مریم نواز اور عمران خان کو کتنا نقصان ہوگا ؟

image

حکومت پاکستان کی جانب سے معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے امپورٹڈ اشیاء پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مورچے سنبھال کر مخالفین پر حملے شروع کردیئے ہیں۔

امپورٹڈ اشیاء پر پابندی کے حوالے سے پی ٹی آئی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ عمران خان پر معاشی بدحالی کے الزامات لگانے والوں کومریم نوازکا طرز زندگی پہلے غور سے دیکھنا چاہیے۔

پی ٹی آئی سپورٹرز کا کہنا ہے کہ مریم نواز امپورٹڈ جوتے، بیگ، کپڑے اور گھڑی استعمال کرتی ہیں لیکن ہمارا قائد سادہ شلوار قمیض اور پشاور چپل پہنتا ہے اور پابندی سے مریم نواز کو مشکل ہوگی عمران خان کو نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی مریم نواز کے جوتوں ، ہینڈ بیگز اور ملبوسات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث چلتی رہی ہے اور اب حکومت کی جانب سے پرتعیش اشیاء پر پابندی کے بعد صارفین نے ایک بار پھر مریم نواز پر تنقید کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts