بڑے سائز کے پھوڑے نما دانے جو پورے جسم پر پھیل جاتے ہیں اور چھونے سے دوسروں کو بھی لگ سکتے ہیں۔ جی ہاں ہم بات کررہے ہیں دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی بیماری منکی پاکس کی۔ منکی پاکس بنیادی طور پر افریقہ سے پھیلنے والی جلد کی بیماری ہے کو اسمال پاکس سے ملتی جلتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم جانیں گے کہ اس بیماری سے پاکستان کے لوگوں کو کس قدر خطرہ ہے اور وہ کون سی عادتیں ہیں جنھیں اپنا کر ہم اس بیماری سے بچ سکتے ہیں۔
دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتا وائرس
آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر فیصل محمود نے سماء نیوز کو بتایا کہ یہ ایک پرانا وائرس ہے جو جانوروں کے ذریعے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ البتہ یہ وائرس اب ی ہ وائرس افریقہ سے کافی فاصلے پر موجود ممالک تک پہنچ چکا ہے جن کا افریقہ سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق21 مئی تک یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں منکی پاکس کے 80 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ مزید 50 کیسز کی تحقیقات جاری ہیں۔
بیماری کی علامات
اس بیماری کی علامات میں سر میں درد جسم میں درد، ہاتھوں اور جسم میں پانی والے بڑے بڑے دانے اور تیز بخار ہونا شامل ہیں۔
ماہرین نے مرض سے بچاؤ کے کیا طریقے بتائے؟
برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ منی پاکس سے بچنے کے لئے لوگوں کو چیچک کی ویکسین لگائی جارہی ہیں جن سے امید ہے کہ وہ اس انفیکشن میں بھی مددگار ثابت ہوگی البتہ اس مرض سے بچنے کے لئے آسان حل صفائی کا خاص خیال رکھنا ہے خصوصاً ہاتھوں کو بار بار دھویا جائے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک وبائی امراض سے محفوظ نہیں ہوتا اس لئے احتیاط ضروری ہے لوگوں سے فاصلہ رکھیں۔ جانوروں کو کھانا وغیرہ دینے کے بعد صابن سے غسل کریں۔<.p>