بچے زیادہ ہیں فلیٹ میں رہ نہیں سکتا اس لیے جنگل میں رہتا ہوں ۔۔ امریکہ میں اکیلے جنگل میں رہنے والے پاکستانی آدمی کی کہانی

image

کئی پاکستانی اس وقت امریکہ میں مقیم اچھے اور عالیشان گھروں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ لیکن آج ہم جس پاکستانی کی بات کرنے جا رہے ہیں وہ اپنی فیملی کے ساتھ امریکا کے ایسے علاقے میں رہتا ہے جس کے آس پاس ہر طرف جنگل ہے اور دور دور تک کوئی گھرنہیں۔

ایک پاکستانی یوٹیوبر جو اس شخص کے گھر جاتا ہے اور وہاں کا ویلاگ بنا کر شئیر کرتا ہے جہاں کی زندگی بالکل مختلف اور پرسکون دکھائی دیتی ہے۔

مذکورہ پاکستانی امریکی ریاست ارکناسن کے شہر ہاٹ اسپرنگ کے ایک چھوٹے سے قصبے میں رہائش پزیر ہے اور شہر سے دور اپنے گاؤں میں آرام کی زندگی گزار رہا ہے۔

ویڈیو میں یوٹیوبر پاکستانی سے پوچھتا ہے کہ یہ پوری جگہ آپ نے خریدی ہوئی ہے جس پر وہ جواب دیتے ہیں جی یہ خریدی ہوئی ہے۔

شہر سے دور اس جگہ پر رہنے کی وجہ انہوں نے یہ بتائی کہ ان کے چھ بچے ہیں اور وہ اپارٹمنٹ میں رہ نہیں سکتے کیونکہ اس میں بیڈ روم کم ہوتے ہیں۔ پھر ان کی نظر میں یہ جگہ آئی جو انہوں نے خریدی اور یہاں آکر اپنی فیملی کے ساتھ رہنے لگے۔

پاکستانی شخص نے ویڈیو میں بتایا کہ اس جگہ سے مارکیٹ فاصلے میں ہے اور الگ الگ اسٹور سے سامنا لانا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شروعات میں کافی مشکل ہوئی ، ہمارے پاس ایمپلائی نہیں تھا جس کی وجہ سے ہم جا نہیں سکتے تھے تو اس لیے ہم نے ایک ڈیڑھ ہفتہ چاول کھا کے گزارا کیا۔

پاکستانی شخص اکیلا اپنے اہلخانہ کے ساتھ جنگل میں کیسے زندگی گزار رہا ہے دیکھیئے نیچے دی گئی دلچسپ ویڈیو۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts