شیخ رشید نے نعرہ لگانے پر کارکن کو تھپڑ کیوں مار دیا؟ ویڈیو وائرل

image

اکثر جلسے جلوس میں اپنے لیڈر کو دیکھ کر عوام اور سیاسی کارکن کافی جذباتی ہوجاتے ہیں اور روکنے کے باوجود نعرے بازی کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیڈر بھی تنگ آ جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ ہوا مسل لیگ ق کے سربراہ شیخ رشید کے ساتھ جنھوں نے اپنے ایک چاہنے والے کو سرعام ہی تھپڑ مار دیا۔ ویڈیو دیکھیے

شیخ رشید نے تھپڑ کیوں مارا؟

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے گھر لال حویلی کے قریب شیخ رشید خطاب کے دوران ن لیگ کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں کہ ایک کارکن اچانک نعرہ لگانے لگا جس پر شیخ رشید نے اسے چپ رہنے کو کہا لیکن کارکن چپ نہ ہوا تو اگلے ہی لمحے شیخ رشید نے اس کے سر پر زور دار تھپڑ جڑ دیا۔

لیڈر کو اپنے غصے پر قابو رکھنا چاہئیے

کچھ عرصہ پہلے عمران خان کی بھی ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس میں وہ اپنے کارکنان کو خاموش رہنے کا کہہ رہے ہیں لیکن کوئی ان کی بات نہیں سن رہا۔ جہاں لیڈران کو ایسے موقع پر اپنی بات سمجھانا مشکل ہوجاتا ہے وہیں ان پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ عوام اور اپنے چاہنے والوں کے جذبات کا خیال رکھیں۔ عوام چلچلاتی دھوپ میں ان کے جلسوں میں مار کھانے اور ڈانٹ سننے کے لئے نہیں شریک ہوتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts