وفاق سے ٹکراؤ: وزیراعلیٰ محمود خان کا لانگ مارچ میں خیبرپختونخوا کی فورس استعمال کرنے کا اعلان

image

پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے عمران خان کی کال پر وفاقی حکومت کیخلاف طاقت کے استعمال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے آزادی مارچ میں غیر مسلح گئے تھے، اب صوبے کی فورس استعمال کریں گے۔

انصاف لائزر فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ میں نے لیگل ٹیم سے مشاورت کی ہے، امپورٹڈ حکومت جو صوبے کیساتھ کر رہی ہے اس کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں، جو کارکن شہید و زخمی ہوئے وفاقی حکومت کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرینگے۔

شہباز شریف مینٹل کیس ہے، بشام میں وہ اپنے کپڑے فروخت کرنا چاہتا تھا، چوری کے کپڑے کوئی نہیں خریدتا، وزیراعظم کو الٹی میٹم دے رہا ہوں کہ کے پی کے کا حق چھین کر رہیں گے، وفاقی حکومت کے خلاف مقدمات درج کروائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مارچ میں غیر مسلح گئے تھے، خان صاحب مارچ کا اعلان کرینگے تو خیبرپختونخوا کی فورس استعمال کرونگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts