ہم شکل بھائیوں کے پیشے بھی ایک جیسے کہ لوگ دھوکہ کھا جائیں ۔۔ ان جڑواں بھائیوں کے ساتھ کیسے واقعات پیش آتے ہیں؟ دلچسپ باتیں جانیں

image

ہم شکل بہن ہوں یا بھائی خاندان کے لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ لیکن جڑواں بہن بھائیوں کی زندگی میں بہت سی مشکلات بھی درپیش آتی ہوں گی، مثال کے طور پر کسی ایک کی چیز دوسرے کے پاس چلی گئی یا کسی رشتہ دار یا دوست اُنہیں پہچاننے گڑ بڑی کر دیں۔

آج 'ہماری ویب' ڈاٹ کام ایسے 2 جڑواں بھائیوں کے بارے میں دلچسپ باتیں آپ کو بتانے جا رہی ہے جو دوسرے پڑھنے والے ہمشکلوں کے لیے کافی دلچسپی کا باعث بنے گی۔

یہ دونوں بھائی ہمشکل بھی ہیں اور ساتھ ہی ایک ہی پیشے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہم بات کر رہے ہیں جڑواں بھائی آفتاب شہباز اور آفتاب شہزاد کی۔ حیرت کی بات یہاں یہ بھی ہے کہ دونوں کے نام بھی ملتے جلتے ہیں۔

آفتاف شہباز نے انٹرویو میں بتایا کہ میرے بھائی آفتاب شہزاد کو وکالت میں آنے کا بہت شوق تھا مگر مجھے زبردستی اس پیشے میں لایا گیا کیونکہ مجھے اس میں آنے کا شوق نہیں تھا لیکن والدین کی خواہش کے مطابق میں اس پیشے میں آیا ہوں۔

آفتاف شہباز بتاتے ہیں کہ ہمارے کلائنٹس حتیٰ کہ گھر میں والدین بھی ایک جیسے کپڑے پہننے کی وجہ سے اُلجھن میں پڑ جاتے ہیں کہ کون شہباز ہے اور کون شہزاد۔

کورٹ میں پولیس والے، ہمارے دوست احباب بھی کئی بار ہماری ایک جیسی شکلیں ہونے کی وجہ سے دھوکہ کھا جاتے ہیں۔

آفتاب شہزاد بتاتے ہیں کہ اس کے جاننے والے مجھے مل جاتے ہیں اور میرے جاننے والے اس سے جا ملتے ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں۔ بعد ازاں ہمیں تعارف کروانا پڑتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts