پاکستان کے 3 ٹکڑے ہو جائیں گے ۔۔ عمران خان کے پاکستان توڑنے کی بات پر سابقہ بیوی ریحام خان کا تنقیدی بیان

image

عمران خان جو کہ ماضی میں پاکستان کے وزیراعظم تھے مگر اب ان کے ایک بیان نے پاکستانی لوگوں میں ایک بوکھلاہٹ پیدا کر دی ہے۔

گزشتہ روز انہوں نے ایک ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہیں نہ کیے تو فوج تباہ ہو جائے گی اور ملک کے 3 ٹکڑے ہو جائیں گے۔

اس بیان پر ان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس کی اپنی جماعت کے 300 سو ٹکرے ہو گئے ہوں وہ ملک کے 3 حصے کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ خان صاحب نے اپنے انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ میں لکھ کر دیتا ہوں کہ فوج سے سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہو چکا ہے اور اگر ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیو کلئیر اثاثے چھن جائیں گے اور درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کے 3 ٹکڑے ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts