لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اقتدار سنبھالا تو اکانومی کا براحال تھا،آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، 2 ہزار روپے ساڑھے 8 کروڑ لوگوں کو ماہانہ ملیں گے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیمیں بہترین کام کررہی ہیں، سوشل میڈیا ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتی ہوں۔
ایک 70سال سے زائد عمر کا بچہ انقلاب لانے کیلئے نکلا تھا، عمران خان نے سی پیک پروجیکٹ پتا نہیں کس کے کہنے پر بند کیا، ہم سی پیک پروجیکٹ کوفعال کررہے ہیں، ڈیم والے باباجی نے بھائی کو فائدہ دینے کیلئے پی کے ایل آئی اسپتال کا بیڑہ غرق کیا۔
آئی ایم ایف معاہدے کی وجہ سے تیل کی قیمتیں بڑھانا پڑیں، آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان کرکے آئے تھے،شہباز شریف نے اقتدار سنبھالا تو اکانومی کا براحال تھا، شہباز شریف کی 6 ہفتے کی کارکردگی کا بتاسکتی ہوں، 2 ہزار روپے ساڑھے 8 کروڑ لوگوں کو ماہانہ ملیں گے۔
جلسے میں پرچی دیکھ کر اپنی کارکردگی بتا رہا تھا وہ بھی پڑھی نہیں جارہی تھی، مجھے ابھی تک سمجھ نہیں آیا عمران خان کیا بول رہا تھا،جس نے کوئی کام نہیں کیا وہ پرچی پڑھ کرکیا کہےگا؟ ۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے دل پر پتھر رکھ کر پیٹرول کی قیمتیں بڑھائیں، اب ہمیں (ن) لیگ کی نہیں ریاست کی فکر ہے، پاکستان کو بنانے اور بار بار پاؤں پر کھڑا کرنے کا سہرا نواز شریف کو جاتا ہے۔
ملکی تاریخ میں کسی نے اسلام آباد کا گھیراؤ نہیں کیا، شہباز شریف جیسا محنتی اور قابل شخص آیا ہے اسے موقع دینا چاہیے، پاکستان کھائی میں گر رہا تھا اس لیے نواز شریف نے حکومت لی، آج پاکستان کا ہر شعبے میں برا حال ہے، سابق حکومت کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ایسے حالات ہیں۔
نواز شریف خدمت کے جذبے سے اقتدار میں آیا تھا، نوازشریف کو اقتدار ملا تو 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف کے پاس جادوکی چھڑی نہیں تھی، ہمیں کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی، مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لیے چیلنج ہے۔