پیٹرول کی قیمت فی الحال نہیں بڑھائی جا رہی۔ وزیر خزانہ و محصولات مفتاح اسمعیل نے ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ابھی پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔
وزیر
اطلاعات مریم اورنگزیب نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سوشل میڈیا پر گردش کرتی ہوئے خبروں کی تردید کرتے ہوئےکہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکی قیاس آرائیاں بالکل جھوٹی ہیں۔ حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں مزید اضافےکا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ عوام افواہوں پرکان نہ دھریں، ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں ہے۔ مشکل وقت میں مشکل فیصلہ تھا قیمتوں میں 30 روپے کا اضافہ کرنا۔