میری بچی کو چھپا کر لائے تاکہ دکھائی نہ دے سکے.. دعا زہرہ کی والدہ کا بیٹی سے ملاقات کے بعد اہم انکشاف

image

"آپ خود سوچیں جب کسی کی بچی 2 ماہ بعد ماں باپ سے ملے تو اس کے والدین کا کیا حال ہوگا۔ میں نے سوچا تھا بچی کو گلے لگاؤں گی لیکن ان لوگوں نے مجھے اسے ہاتھ بھی نہیں لگانے دیا جب وہ اوپر دیکھتی تھی تو اس کا سر نیچے کر دیتے تھے کہ سامنے نہیں دیکھو"

یہ کہتے ہوئے دعا زہرا کی والدہ رو پڑیں۔ دعا زہرا کیس میں اہم پیشرفت اور دعا کی شوہر کے ساتھ بازیابی کے بعد کل عدالت میں دعا پہلی بار والدین کے سامنے آئیں۔ ان کی والدہ بے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بیٹی سے ملاقات کا احوال بھی سنایا۔

دعا نے پانی مانگا تو..

زہرا کی والدہ کا کہنا ہے کہ مجرم ان کی بیٹی نہیں ہے لیکن اسے اس طرح چھپا کر لایا گیا اور دو چادریں ڈال کر اسے لائے جب کہ اسے ساتھ لانے والا شخص ماسک پہنے آرام سے کھڑا تھا۔ دعا نے ان سے پانی مانگا جو ان کے پاس نہیں تھا تو شاید دعا نے کہا ہوگا کہ پانی میری ماما کے پاس ہوگا جس پر وہ آدمی میرے پاس آیا اور پانی مانگا۔ میں نے اسے پہلے جوس دیا اور پھر پانی کی بوتل دے دی کہ کہیں اس نے جوس نہ دیا تو میری بچی پیاس سے بیہوش ہی نہ ہوجائے۔

بیان دلوانے لائے تو اس کے گرد گھیرا ڈالے کیوں بیٹھے رہے؟

دعا زہرا کی والدہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی بیٹی کے گرد گھیرا ڈال کر بیٹھے رہے اور جب اس نے پانی پیا تو میں دیکھ رہی تھی کہ میری بیٹی پانی پی رہی ہے۔ وہاں ظہیر لڑکا بھی تھا جس نے دعا کو پانی پیتا دیکھ کر پولیس والی سے کچھ کہا بھی تھا۔ جس کے بعد دعا نے ایک نظر میری طرف دیکھا اور پھر سر جھکا لیا۔ یہ دیکھ کر میرا دل دکھ سے بھر گیا۔ اگر میری بچی کو بیان دلوانے لائے تھے تو اس کے گرد گھیرا ڈال کر کیوں بیٹھے رہے؟ اسے آرام سے سانس لینے کا موقع دیتے تاکہ وہ بغیر کسی دباؤ کے بیان دے پاتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts