جو چیز 400 کی تھی اب 600 کی ہوگئی لیکن کسی کو نظر نہیں آتا .. احمد علی بٹ، عمران خان کے دور حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر برس پڑے

image

ملک بھر میں مہنگائی کی تیز لہر نے جہاں غریب طبقے کی کمر توڑی ہے وہیں معروف اداکار بھی اس سے بچ نہیں سکے ہیں۔ احمد علی بٹ بھی ایسے ہی اداکار ہیں جنھوں نے اس لہر سے متاثر ہو کر اپنی آواز بلند کی ہے۔

عمران دور حکومت کا موجودہ حکومت سے موازنہ

معروف اداکار نے پچھلے دنوں سوشل میڈیا پر ایک تصویر شئیر کی جس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں اشیاء ضرورت کی قیمتیں درج ہیں اور دوسری جانب موجودہ شہباز شریف کے حکومت میں انھیں چیزوں کی قیمتیں لکھی ہیں جو دوگنی ہوچکی ہیں۔

ہر چیز کی قیمت دگنی

مثال کے طور پر گھی کی قیمت عمران خان کے دور حکومت میں 380 روپے کلو تھی جو اب بڑھ کر 555 ہوگئی ہے اسی طرح پیٹرول 149 روپے لیٹر تھا جو اب 209 ہوگیا ہے اور مزید مہنگا ہوگا۔

مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے والے اب کہاں گئے؟

احمد علی بٹ نے نیچے یہ بھی لکھا کہ حکومت کی کفالت سے چلنے والے فلاحی ادارے صحت کارڈ، لنگر خانے، پناہ گاہیں ہوم لون اسکیم اور احساس پروگرام بھی بند کیے جاچکے ہیں۔ ایسے میں وہ لوگ کہاں چلے گئے جو عمران خان کی حکومت میں مہنگائی کے خلاف مارچ کررہے تھے؟ کیا انھیں اب دگنی قیمتوں پر اشیاء بکتی نظر نہیں آتیں؟


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts