وزیرِ خزانہ و محصولات مفتاح اسمعیل نے کچھ دن پہلے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نئے مالی سال میں حکومت ہدف پر مبنی سبسڈی دے گی۔
مجموعی طور پر ساڑھے 8 کروڑ پاکستانیوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ دیا جائے گا۔ پچھلی حکومت نے مشکل فیصلے ہمارے لئے چھوڑے لیکن ہماری نیت صاف ہے، حالات مشکل ہیں لیکن ہم معیشیت کی بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔
جس کے تحت 786 پر میسج کرکے ضروری معلومات بھیج کر 40 ہزار سے کم پیسے کمانے والوں کو حکومت کی جانب سے ماہانہ 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔ ایک شخص نے شہباز شریف کی اس اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2 ہزار روپے حاصل کرلیے جس پر وہ خوش تو نہیں ہے، البتہ اس نے مذاق ضرور اڑایا ہے۔ نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اس نے کہا کہ:
''
ان پیسوں کو حاصل کرکے میں خوش نہیں ہوں۔ 200 روپے کا بنگلہ خریدوں گا اور 250 روپے بینک میں جمع کرواؤں گا تاکہ میرے بچوں کے کام آ سکے۔ شہباز شریف اپنے کپڑے دھو کر عمران خان سے دستخط کرواؤ، کروڑوں روپے میں بکیں گے اس سے ملک کا قرضہ اتار دو۔ اتنا مہنگا ہوگیا ہے پیٹرول، وہ جو پیٹرول ڈالتے ہوئے قطرے گرتے ہیں ان کا حساب کون دے گا؟ شہباز شریف کو دستخط کرنے نہیں آتے ہیں۔ خان دستخط کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے، وہ عالمی کھلاڑی رہ چکا ہے۔ اس نے بلوں پر دستخط کیے ہیں، اس کے اچھے لگتے ہیں دستخط۔ شہباز شریف کے دستخط تو پیٹرول کی سمری پر اچھے بھی نہیں لگتے ہیں۔ اس کو تو چاہیے کہ وہ انگوٹھا لگا دیں۔ ان کے دستخط کو لوگ منفی لے جاتے ہیں۔ یہ لوگ قوم کا کیوں نہیں سوچتے ہیں۔
''
ملک کا قرضہ اتر جائے گا۔ جتنا کچھ بنی گالا میں ہے، وہ سب خان کے دستخط کرواؤ اور بیچ ڈالو، قرضہ اتر جائے گا۔ اس مہینے تو 2 ہزار روپے دے دیے لیکن اگلے ماہ پتہ نہیں دیں نہ دیں۔ اس لیے میں سب پارٹیوں کو دیکھوں گا کہ کون میرے ساتھ صحیح چل رہا ہے اور کون صحیح نہیں چل رہا۔ میں نے تو ان سے کہا تھا کہ اگلے 3 ماہ کی اقساط مجھے ایک ساتھ دے دو۔ میں تو حیران ہوں کہ 786 پر میسج کرنے کے پیسے بھی انہوں نے میرے کاٹ لیے۔
یہ 2 ہزار روپے دے کر مجھ پر احسان تھوڑی کیا اور نہ مجھے خریدا۔ قوم کی غربت اگر آپس میں مل کر دو جماعتیں دستخط کرکے ختم کردیں گی تو کچھ نہیں ہوگا، یعنی اپنا نہ سوچیں عوام کا بھی سوچیں۔ حکومت نے 3 منٹ کی کال پر اتنے پیسے بڑھا دیے ہیں، اس لیے بات کرنے 2 منٹ اور 45 سیکنڈ میں بات کرے اور جان چھڑائے۔
خان صاحب اور شہباز شریف صاحب آپ لوگ ملک کے لیے اکٹھے ہو جائیں اور اس 2 ہزار روپے کو بڑھا کر 2500 کر دیں، جس طرح ڈالر بڑھ رہا ہے، اسی طرح یہ بھی بڑھائیں۔