عامر لیاقت حسین انتقال کرگئے ۔۔ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

image

معروف سیاست دان عامر لیاقت حسین تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے جب کے ڈان نیوز کے مطابق وہ گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ اطلاعات ہیں کہ ان کے ڈرائیور نے رسکیو عملے کو کال کی جس کے بعد انھیں اسپتال پہنچایا گیا۔

گزشتہ شب ملک چھوڑنے کی خبر بھی وائرل ہوئی

واضح رہے کہ اپنی تیسری شادی کی ناکامی کے بعد چند دن قبل عامر لیاقت نے دل برداشتہ ہو کر ملک چھوڑنے کا عندیہ دیا تھا اس کے علاوہ گزشتہ رات ان کے ملک چھوڑنے کی خبریں بھی وائرل ہوئیں۔

عامر لیاقت حسین نہ صرف رکن قومی اسمبلی تھے بلکہ پاکستان ٹیلی-ویژن کی جانی مانی ہستی بھی تھے جنھوں نے کئی پروگرامز کی میزبانی کے علاوہ گیم شوز بھی کیے۔ عامر لیاقت حسین مشہور نعت خواں بھی تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts