اے آر وائی نیوز کے مطابق عامر لیاقت حسین کے گھر میں دھواں بھرا ہوا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ شاید انھوں نے بجلی جانے کی وجہ سے جنریٹر چلایا تھا جس کا دھواں بھر جانے کی وجہ سے ان کی جان چلی گئی۔
سینے میں تکلیف
جبکہ جیو نیوز کے مطابق ان کے ملازم نے بتایا کہ کل رات سے عامر لیاقت کی طبعیت ناساز تھی اور انھیں سینے میں تکلیف تھی جس کے بعد صبح جب ملازم ان کے کمرے میں گیا تو وہ نڈھال کمرے میں موجود تھے۔ البتہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت مردہ حالت میں اسپتال پہنچے۔ اس وقت ان کے پوسٹ مارٹم کا سلسلہ جاری ہے۔
وصیت
عامر لیاقت حسین کے کفن دفن کے حوالے سے چھیپا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیپا نے دعویٰ کیا ہے کہ عامر لیاقت اپنے کفن دفن کی وصیت انھیں کرچکے تھے۔