ہزاروں لوگوں کی جان بچانے والا ڈرائیور ۔۔ آگ لگے آئل ٹینکر کے ڈرائیور کے لیے حکومت کا بڑا انعام

image

مرنا تو ایک دن سب کو ہی ہے یہ حقیقت ہے مگر پھر بھی جان تو ہر انسان کو پیاری ہوتی ہے۔ مگر کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنی زندگی کو داؤ پر لگا دیتے ہیں دوسروں کیلئے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ کوئٹہ میں پیش آیا جب ایک پیٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی۔

تو ڈرائیور فیصل بلوچ نے اپنی جان پر کھیل کر اس ٹینکر کو چلایا ،پمپ اور آبادی سے دور لے گیا ۔ اس بڑے کارنامے پر سب لوگ ان کی تقریفیں کرتے دیکھائی دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ 7 جون کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر واقع ایک پیٹرول پمپ پر دیکھنے کو ملا۔

پر اب اس بہادر کیلئے بلوچستان حکومت نے فیصل بلوچ کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تا کہ اس کی حوصلہ افزائی ہو۔ اس بہادری پر ڈرائیور فیصل کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرول پمپ پر تقریباََ 30 سے 25 افراد موجود تھے اور کچھ ہی فاصلے پر آبادی بھی تھی اگر کوئی حادثہ ہو جاتا تو بڑا نقصان ہوتا۔

ایسی صورتحال میں بس میں نے وہی کیا جو میرے دل و دماغ نے کہا۔ بے شک یہ کام ایک بہت بڑی بہادری ہے مگر اس میں اس کی اپنی جان کو خطرہ تھا پر وہ کہتے ہیں نہ کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts