مجھ کو طیبہ میں بلا لو شاہِ مدنی.. عامر لیاقت بچپن میں کیسے دکھتے تھے؟ نعت پڑھتے ہوئے بچپن کی یادگار ویڈیو وائرل

image

مرحوم عامر لیاقت حسین سیاسی اور سماجی شخصیت تو تھے ہی لیکن ان کا اولین تعارف ایک نعت خواں کا تھا۔ خود کو عاشق رسول کہنے والے عامر لیاقت بچپن سے ہی نعت خوانی کا شوق رکھتے تھے اور اس حوالے سے کافی شہرت بھی رکھتے تھے۔ گزشتہ روز ان کے انتقال کے بعد جہاں ان کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کافی باتیں کی گئی ہیں وہیں ان کی بچپن کی نعت خوانی کرتے ہوئے بھی ایک یادگار ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو دیکھیے

ویڈیو کے شروع میں دیکھا جاسکتا ہے ننھے عامر لیاقت حسین کس طرح خوبصورت مگر بلند آواز میں نعتیہ کلمات ادا کررہے ہیں۔ معروف ٹی وی میزبان کئی نعتیہ مقابلوں میں بطور جج بھی شرکت کرتے تھے۔

3 بار دنیا کے بااثر مسلمانوں کی فہرست میں شمار کیا گیا

عوام میں شہرت اور دین کی معلومات کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ادارے رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر نے عامر لیاقت حسین کا نام 3 بار دنیا کے بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست میں شامل کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts