میرا آپ لوگوں کے علاوہ کوئی نہیں ہے۔۔ عامر لیاقت کی آخری بار اپنی ساس سے کیا فون پر کیا بات ہوئی؟ آڈیو کال وائرل

image

آج عامر لیاقت بعد نمازِ ظہر سپردخاک کر دیئے جائیں گے۔ وہ اپنے ساتھ اپنا سب کچھ لے کر جارہے ہیں بس رہ جائیں گی تو مداحوں کے دلوں میں ان کی یادیں۔

عامر لیاقت نے اپنی زندگی کے آخری دن نہایت تکلیف میں گزارے۔ ان کی سابقہ اہلیہ دانیہ مالک سے علیحدگی ہوئی جس کے بعد وہ مزید ڈپریشن کا شکار ہوئے اور اندر ہی اندر بہت ٹوٹ چکے تھے۔

وہیں عامر لیاقت کی وفات کے بعد دانیہ کی والدہ کا بیان سامنے آیا ہے کہ لوگ غلط باتیں کر رہے ہیں کہ میری بیٹی کی وجہ سے عامر لیاقت کی وفات ہوئی جبکہ ایسا نہیں۔ میڈیا پر صاف کہا یہ جا رہا ہے کہ جنریٹر کا دھواں بھرنے سے عامر لیاقت کا انتقال ہوا ہے۔ سب جاکر وہاں دیکھیں کہ معاملہ کیا ہے۔ تصویروں کی وجہ سے عامر لیاقت کے انتقال کی وجہ قرار دینا غلط ہے۔ آپ لوگ خدا سے ڈریں۔

دوسری جانب مقبول شخصیت عامر لیاقت حسین کی آخری دنوں دانیہ ملک کی والدہ سے آڈیو کال وائرل ہورہی ہے جس میں وہ حیرت انگیز باتیں سامنے آئیں۔

عامر لیاقت حسین اپنی دانیہ ملک کی والدہ سے فون کال پر صلح کرنے کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔ آڈیو کال میں عامر لیاقت کو بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ عامر لیاقت اپنی ساس سے کہہ رہے ہیں کہ میں دونوں کے لیے جہاز کے ٹکٹ بھیج رہا ہوں، ایئرپورٹ پر خود لینے آؤں گا اور اپنی بیوی دانیہ کو ساری دُنیا کے سامنے حق سے اپنے ساتھ واپس گھر لے کر جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ میں دانیہ کو بھول نہیں سکتا، باتیں تو بھول جاؤں گا۔

عامر لیاقت نے کہا کہ میں باتیں بھول سکتا ہوں لیکن دانیہ کو نہیں بھول سکتا، دانیہ کو ہمیشہ اپنے ساتھ اور خوش رکھوں گا غلطیاں دونوں سے ہوئی ہیں لہٰذا ہمیں درگزر کر کے آگے بڑھنا چاہیئے۔

آڈیو کال میں عامر لیاقت نے دانیہ کی والدہ کو کہا کہ آپ ایک اچھی خاتون ہیں، دانیہ کے ساتھ ساتھ آپ کے ساتھ بھی محبت کا رشتہ ہے۔

اُنہوں نے اپنی ساس سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’آپ ایک اچھی خاتون ہیں، آپ کے ساتھ محبت کا رشتہ ہے، آپ دانیہ کو سمجھائیں کہ بیٹا تمہارا اصلی گھر عامر کے ساتھ ہے، گھر بار بار بنتے اور ٹوٹتے نہیں ہیں، میرے پاس واپس آئے اور ہم دونوں خوش رہیں گے۔

سنیئے آڈیو عامر لیاقت حسین کال میں کیا کہہ رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts