صحت اور تندرستی سب کچھ اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے اور کب انسان بیمار ہو جائے یا پھر انسان پر کوئی اور آزمائش آ جائے اس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا۔
یہی وجہ ہے کہ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جنرل پرویز مشرف کی طبعیت انتہائی ناساز ہو گئی ہے جس کی وجہ سے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں مشینوں کے ذریعے مصنوعی سانس دی جا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ان کی طبعیت خراب ہونے کے باعث ان کے قریبی عزیز اور اہلخانہ دبئی پہنچ گئے ہیں اور وہ اس وقت دبئی میں زیر علاج ہیں۔