سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ پرویز مشرف اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے ہیں مگر اب تک اس خبر کی کوئی مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہو سکیں، خاندانی زرائع کے مطابق ان کی طبعیت اب بہتر ہے۔
اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل پرویز مشرف کی طبعیت انتہائی خراب ہو گئی تھی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انہیں مشینوں سے مصنوی سانس دیا جا رہا ہے۔