عامر لیاقت کی نماز جنازہ ادا، جوان بیٹا جنازہ پڑھاتے ہوئے آبدیدہ

image

معروف ٹی وی اینکر اور عالم دین عامر لیاقت کی نماز جنازہ ان کے بیٹے احمد نے کرائی۔ بیٹا والد کی نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے آبدیدہ ہوگیا۔ جنازے میں عامر لیاقت کے عزیز و اقارب، رشتے داروں، سیاسی و سماجی شخصیات اور میڈیا پرسن سمیت درجنوں افراد شریک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی تدفین عبد اللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں شیخ لیاقت کمپاؤنڈ میں کردی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts